Sunday, September 8, 2024

واشنگٹن ڈی سی کا زیرزمین میٹرو نظام انتیس گھنٹے کیلئے بند، میٹرو سے سفر کرنیوالے لاکھوں افراد خوار

واشنگٹن ڈی سی کا زیرزمین میٹرو نظام انتیس گھنٹے کیلئے بند، میٹرو سے سفر کرنیوالے لاکھوں افراد خوار
March 16, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن ڈی سی کا زیرزمین میٹرو نظام انتیس گھنٹے کیلئے بند کئے جانے سے میٹرو سسٹم ٹرینوں سے سفر کرنے والے لاکھوں افراد آنے جانے کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ میٹرو سسٹم ہنگامی حفاظتی جانچ پڑتال کیلئے بند کیا گیا ہے۔ میٹرو سسٹم منگل کو نصف شب حفاظتی چیک اپ کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور آئندہ انتیس گھنٹے بند رہے گا۔ اس دوران میٹرو سسٹم کے کارکن سسٹم میں آئے روز پیدا ہونے والی خرابیاں دور کرنے کیلئے اس کی کیبلز کا جائزہ لیں گے۔ واشنگٹن ڈی سی میٹرو سسٹم میں خراب کیبلز کی بنا پر زیرزمین سٹیشنوں میں آگ بھڑکنے سمیت دیگر حادثات کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں جو عوام کیلئے خطرات کا پیش خیمہ ہیں۔ میٹروسسٹم کی بندش وفاقی حکومت کے  ہزاروں ملازمین کیلئے درد سر بن گئی ہے اور وہ اپنے کام پر پہنچ نہیں پا رہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن ایریا ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک سو انیس میل طویل زیرزمین ریل سسٹم کے آلات اور چھے سو برقی کیبلز تبدیل یا مرمت کی جائینگی۔