Saturday, September 7, 2024

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والا پندرہ سالہ لڑکا گرفتار

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والا پندرہ سالہ لڑکا گرفتار
March 26, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ  کو قتل کی دھمکی دینے والے پندرہ سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار کی بطور نامزدگی حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والے پندرہ سالہ نواجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ لڑکے کی گرفتاری ریاست جارجیا کے ضلع میری ویدر سے عمل میں آئی ہے ،حکام کی طرف سے لڑکے کا نام خفیہ رکھا  جارہا ہے لڑکے کو دہشتگردی کی کارروائیوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا گیا ہےجبکہ لڑکے کو کولمبس کے حراستی مرکز میں رکھا گیاہے ۔اس  سے پہلے بھی ایک سولہ سالہ لڑکے کو ٹرمپ کو دھمکیاں دینے پر پکڑاتھا ۔