Saturday, April 20, 2024

واشنگٹن پوسٹ نے عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلئے پالیسی پر فیچر لکھ ڈالا

واشنگٹن پوسٹ نے عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلئے پالیسی پر فیچر لکھ ڈالا
December 19, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلئے پالیسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں بھی  اپنی جگہ بنالی۔ ادارے نے مرغیوں سےغربت کے خاتمے والی پالیسی پر خصوصی فیچر بھی لکھ ڈالا۔ اخبار میں لکھا گیا کہ امریکا کے ہر گھر میں کھانے کی میز پر مرغی ہوتی ہے۔ پاکستان اس سےغربت کا خاتمے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اخبار میں مزید لکھا گیا ہے کہ سب ہی جانتے ہیں دیسی مرغیاں اور انڈے برائلر مرغیوں اور انڈوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگوں کو یقین ہے کہ یہ پالیسی ملکی معیشت میں واضح کردار ادا کرے گی اور لاکھوں گھروں کو غربت سے نکالے گی۔ اخبار کے مطابق اس منصوبے کے تحت غریب گھر پانچ مرغیوں سے ہی ماہانہ دس ہزار روپے تک کی رقم باآسانی کما سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ پلان کی تقریب میں دیسی مرغیوں کے ذریعےغربت کےخاتمے کا منصوبہ پیش کیا تھا جسے عوام نے بھی خوب سراہا۔