Thursday, April 25, 2024

واشنگٹن ،وسط مدتی انتخابات میں مسلمان شہری بھی پیش پیش

واشنگٹن  ،وسط مدتی انتخابات میں  مسلمان شہری بھی پیش پیش
October 24, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کےبعد مسلم کمیونٹی کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوا ہے۔امیگریشن کا مسئلہ ہو یا مسلم ممالک پر لگنے والی پابندیاں  ہر جگہ مسلم کمیونٹی نشانے پر دکھائی دے رہی ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ دو ہفتوں میں ہونے والے الیکشنز میں مسلم کمیونٹی بھر پور شرکت کر رہی ہے۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کی آمد آمد ہے جب کہ  پاکستانی کمیونٹی بھی ان الیکشنز کی تیاریوں میں آگے ہے اور اپنے گھروں اور مساجد میں مختلف تقریبات منعقد کر کے نوجوان پاکستانی نژاد امریکیوں کو امریکی سیاست کا حصہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تا کہ مستقبل میں ان کی امریکی کانگریس اور سیینٹ میں شمولیت ممکن ہو سکے۔ مسلم کمیونٹی کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مسلم مخالف ایجنڈے کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ امریکی سیاست کا حصہ بن کے اپنی کمیونٹی کی اہمیت کے بارے میں احساس دلایا جائے ۔