Saturday, May 11, 2024

واشنگٹن ،ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برفباری جاری

واشنگٹن ،ورجینیا  اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برفباری جاری
February 2, 2021

نیو یارک (92 نیوز)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور ملحقہ ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برف باری جاری ہے ، موسمِ سرما کا شدید طوفان اگلے کچھ دنوں تک وسطی مغربی علاقے میں شدید برف باری کا سبب بنے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں سوموار کی صبح آٹھ بجے تک دس انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ، دو سال کے بعد اتنی زیادہ برف پڑی ،سرد طوفان کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے خبردار کر دیا گیا ۔

موسمیاتی ادارے کے مطابق طوفان وسطی مغربی علاقے کے بعد شمال مشرقی ریاستوں میں بھی برف باری کا باعث بنے گا، نیشنل ویدر سروس کے مطابق طوفان سوموار کو ریاست وسکانسن کے جنوب مشرقی حصوں سے گذرے گا۔

وسطی مغربی علاقے میں طوفان کے راستے میں آنے والی لگ بھگ دس کروڑ آبادی کو بچاؤ کی ہدایات جاری کر دی گئیں، آخری بار اس علاقے میں اتنی زیادہ برفباری 2010 اور 2011 میں پڑی تھی۔

موسمیاتی ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اٹلانٹک کے وسطی حصوں اور شمال مشرقی حصوں میں شدید برف باری ہو گی مختلف علاقوں میں آٹھ سے 18 انچ تک برف باری کی توقع کی جا رہی ہے۔نارتھ کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا اور ورجیینیا میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔