Friday, April 19, 2024

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی
September 6, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں امریکی فوجی و سول حکام کے علاوہ مختلف ممالک کے فوجی اتاشیوں، سفارتکاروں، تاجروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی امریکی محکمہ دفاع کے اسسٹنٹ سیکرٹری رینڈل شریور نے یوم دفاع پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔  واشنگٹن ، پاکستانی سفارت خانہ ، یوم دفاع ، پروقار ، تقریب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ دونوں ممالک دیرینہ فوجی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسسٹنٹ سیکرٹری امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا   امریکا اس معاملے پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم اس مسئلے کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔  واشنگٹن ، پاکستانی سفارت خانہ ، یوم دفاع ، پروقار ، تقریب پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے افواج پاکستان کو اخراج تحسین پیش کیا اور ان کی وطن کیلئے قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی نے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان  کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔