Monday, September 16, 2024

واشنگٹن میں تقریب کے دوران پاکستان اور پاناما کے عہدیدار ساتھ بیٹھے تھے، وزیر سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد: ندیم ہوتیانہ

واشنگٹن میں تقریب کے دوران پاکستان اور پاناما کے عہدیدار ساتھ بیٹھے تھے، وزیر سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد: ندیم ہوتیانہ
April 17, 2016
واشنگٹن (نائنٹی ٹو نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاناما کے وزیر کی ملاقات کے حوالے سے اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ ندیم ہوتیانہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تقریب کے دوران پاکستان اور پاناما کےعہدیدار ساتھ بیٹھے تھے، اس دوران ان میں کوئی رسمی بات ہوئی نہ کوئی ملاقات طے تھی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اور پاناما کے وزیر مالیات کے درمیان ملاقات کی خبروں پر اپنے ردعمل میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی خبریں سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی واشنگٹن میں اجلاسوں کے دوران پاکستان اور پاناما کے وفود  میں کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔