Sunday, September 8, 2024

واشنگٹن: مشرقی سنگاپور میں امریکی بحری جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا

واشنگٹن: مشرقی سنگاپور میں امریکی بحری جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا
August 21, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) مشرقی سنگاپور میں امریکی بحری جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں پانچ اہلکار زخمی اور دس لاپتہ ہیں۔

امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس مکین سنگاپور کی بندر گاہ کے قریب معمول کے گشت پر تھا۔ اس دوران ملاکا کے سمندر میں آلنک میک نامی مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق گائیڈڈ میزائلوں سے لیس یوایس ایس جان ایس مکین کے سامنے حصے کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس پہلے جون میں بھی امریکی جنگی بحری جہاز جاپان کے سمندر میں فلپائن کے کنٹینر شپ سے ٹکرا گیا تھا اور ڈوبتے ڈوبتے بچا۔ امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس مکین ری پبلکن سینیٹر جان مکین کے نام سے منسوب ہے۔