Sunday, September 8, 2024

واشنگٹن : ریاست لوزیانا کے شہربیٹن رو میں فائرنگ سے 3 پولیس افسر ہلاک

واشنگٹن : ریاست لوزیانا کے شہربیٹن رو میں فائرنگ سے 3 پولیس افسر ہلاک
July 17, 2016
واشنگٹن (92نیوز)امریکی ریاست لوزیانہ کے شہر بیٹن رو میں فائرنگ سے تین پولیس افسران کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق امریکہ میں گن کلچر کے فروغ نے امریکی ریاست میں ایک ایسا خوف پیدا کیا ہوا جس سے چھٹکارہ امریکیوں کیلئے ناممکن نظر آرہا ہے ۔ ریاست لوزیانہ کے شہر بیٹن روزمیں آج بھی معلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ غیرملکی خبرایجنسی سے دعوی کیا ہے کہ اہلکاروں کو نامعلوم نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ  افرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔دوسری طرف فلوریڈا کےایک اسپتال میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔