Friday, May 3, 2024

واشنگٹن ، جینا ہاسپل نے سی آئی اے چیف کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن ، جینا ہاسپل نے سی آئی اے چیف کےعہدے کا حلف اٹھا لیا
May 22, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) سی آئی اے کی انتہائی متنازعہ خاتون اب امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ بن گئی ہیں۔ جینا ہاسپل نے نئی سربراہ کے طور پر حلف اٹھا ليا۔ امریکی سينيٹ نے ان کی تقرری کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی جس کے بعد وہ اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ بن گئی ہیں۔ امريکا پر نائن الیون حملوں کے بعد مشتبہ افراد سے تفتیش کے متنازعہ طريقوں کے باعث ان کی نامزدگی پر شدید تحفظات ظاہر کئے گئے تھے۔ ہاسپل کی حلف برداری کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس عہدے کے ليے امریکا میں جينا ہاسپل سے زيادہ اہل کوئی نہيں۔