Thursday, April 25, 2024

واشنگٹن: براک اوباما نے کانگرس کی طرف سے چھے سو بارہ ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کا بل ویٹو کر دیا

واشنگٹن: براک اوباما نے کانگرس کی طرف سے چھے سو بارہ ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کا بل ویٹو کر دیا
October 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کانگرس کی طرف سے چھے سو بارہ ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کا بل ویٹو کر دیا ہے اور کانگرس سے کہا ہے کہ مجوزہ دفاعی اخراجات میں کمی کی جائے۔ براک اوباما نے کانگرس کی طرف سے تجویز کردہ دفاعی اخراجات کیلئے رقوم میں اضافے پر اعتراض کیا ہے۔ کہتے ہیں کانگرس نے مجوزہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اس طرح اضافہ کیا جس سے فوجی پروگرام میں خودکار طریقے سے کٹوتی نہ ہو  اس لئے وہ بل کو درستی کیلئے واپس کانگرس کو بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ ایسا ہونا چاہئے جس سے قومی سلامتی کے ساتھ اقتصادی سلامتی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔ اوباما فوجی بجٹ میں گوانتاناموبے جیل بند کرنے میں حائل اقدمات پر بھی ناخوش ہیں۔ دوسری طرف ریپبلکن ارکان کانگرس کا کہنا ہے کہ اوباما قومی سلامتی  پر سیاست کر رہے ہیں۔