Wednesday, April 24, 2024

واشنگٹن ایئرپورٹ پر باکسنگ لیجنڈ محمد علی مرحوم کے اہلخانہ کوروک لیا گیا  

واشنگٹن ایئرپورٹ پر باکسنگ لیجنڈ محمد علی مرحوم کے اہلخانہ کوروک لیا گیا  
March 11, 2017
  واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)باکسنگ لیجنڈ محمد علی مرحوم  کےاہلخانہ کا مسلمان ہونا جرم بن گیا  ایک بار پھر انکی اہلیہ اور بیٹے کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا امیگریشن حکام کئی گھنٹے الٹے سیدھے سوالات کرکے دونوں کو زچ کرتے رہے ۔ تفصیلات کےمطابق  ساری زندگی دنیا کے کونے کونے میں امریکی  پرچم بلند کرنےوالے لیجنڈ باکسر محمد علی مرحوم نے شایدسوچا بھی نہیں ہوگا کہ انکے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد انکے اہلخانہ کواپنے ہی ملک میں نسلی تعصب کا شکار اور مسلمان ہونے کی قیمت ادا کر نا پڑے گی۔ محمد علی کی بیوہ خلیلہ اور صاحبزادے محمد علی جونیئر کو گزشتہ ماہ سات فروری کو  ہالی ووڈ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کئی گھنٹے روکا گیا تو امریکی کانگریس نے معاملے کا نوٹس لیا ۔ دونوں ماں بیٹا کانگریس کی کمیٹی کے سامنے  پیش ہونے کے  بعد جب واپس جانے لگے تو ایک بار پھرواشنگٹن ائیر پورٹ پرامیگریشن حکام نے انہیں کئی گھنٹے تک روکا اور ان سے الٹے سیدھے سوالات پوچھے ۔ محمد علی جونیئر کاکہنا تھا کہ انہیں اور انکے خاندان کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلائٹ میں محمد علی جونیئر کیساتھ سفر کرنے والی امریکی سینیٹ کی رکن ڈیبی  وزرمین کا کہنا تھا کہ بیگناہ امریکی شہری کو تنگ کرنا قابل مذمت فعل  ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد علی جونیئر نے جو جیولری پہنی ہوئی تھی ،وہ سکینر پر کلیئر نہیں ہوئی اس لیے انکو روکا گیا  دوسری جانب محمد علی جونیئر کاکہنا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔