Sunday, September 8, 2024

واشنگٹن: امریکی سینٹ میں پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن: امریکی سینٹ میں پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد مسترد
March 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ترین کردار ادا کرنے پر پاکستان کا مؤقف سراہا جانے لگا۔ امریکی سینیٹ میں پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ امریکی سینیٹ میں پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے مسترد ہو گئی۔ اس قرارداد کے حق میں اکہتر جبکہ مخالفت میں چوبیس ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے خلاف قرارداد ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ بیرون ملک امداد کی صورت میں خرچ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طیارے فروخت نہیں کیے جانے چاہئیں۔ دوسری جانب پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قرارداد مسترد کرنے والوں نے طیارے فوری فروخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔