Friday, April 26, 2024

واشنگٹن ، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کےگردے کی سرجری کامیاب

واشنگٹن ، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کےگردے کی سرجری کامیاب
May 17, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) میلانیا ٹرمپ کی ترجمان سٹیفنی گریشہم کے مطابق میلانیا ٹرمپ کو گردے میں تکلیف کے باعث واشنگٹن کے والٹرریڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق میلانیا کے گردے پرمعمولی رسولی تھی جسے کامیاب آپریشن کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔ اڑتالیس سالہ خاتون اول رواں ہفتہ اسپتال میں ہی گزاریں گی۔ وائٹ ہاؤس کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے اُن کی عیادت کی۔