Sunday, May 12, 2024

واسا ملتان کا سیوریج لائنوں کی تبدیلی کامنصوبہ سست روی کا شکار

واسا ملتان کا سیوریج لائنوں کی تبدیلی کامنصوبہ سست روی کا شکار
September 22, 2020

ملتان ( 92 نیوز) واسا ملتان   کی جانب سے بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے ، جس کی وجہ سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔ گردو غبار کی وجہ سے سانس لینابھی محال ہوگیا۔

سورج کنڈ روڈ  ملتان  میں  گزشتہ 6 ماہ سے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام چل رہا ہے ، مگر اتنے عرصے میں 1000 میٹر طویل سیوریج لائن نہیں ڈالی جا سکی ۔

ایم ڈی واسا کہتے ہیں کہ اگلے چند ہفتوں میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہو جائے گا ، پرانی سیوریج لائن کی جگہ نئی سیوریج لائن ڈالنے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے ۔

واسا انتظامیہ کے مطابق سوا دو ارب کی لاگت سے شہر میں مجموعی طور پر 148 کلو میٹر طویل بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا ۔