Sunday, September 8, 2024

واسا فیصل آباد کا سیف پانی منصوبہ اپنی افادیت کھو بیٹھا

واسا فیصل آباد کا سیف پانی منصوبہ اپنی افادیت کھو بیٹھا
September 18, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) واسا فیصل آباد کا سیف پانی منصوبہ اپنی افادیت سے محروم ہو گیا۔ ۔ کروڑوں کی لاگت سے شروع کیا جانےوالا منصوبہ شہریوں کے لیے نہ تو پانی طلب ہی پوری کر سکا اورنہ ہی واسا کو ایک روپے کا بھی نفع دے سکا ۔

پینے کا فلٹر شدہ پانی بیچنے کے لیے واسا کا سیف پانی منصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا۔ منصوبے کے لیے 82 لاکھ  روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا جس سے روزانہ 45000 لیٹر پانی بوتلوں کے ذریعے شہریوں کو فراہم کیا جانا تھا مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پیدوار چند ہزار لیٹر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

کھپت زائد اور منافع صفر ہونے کے باعث واسا حکام نے 19 لیٹر فی بوتل کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی۔ مگر یہ تبدیلی بھی کسی کام نہ آئی۔ پلانٹ کی شہر سے دوری نے پانی فلٹریشن کی لاگت میں اور بھی اضافہ کر دیا۔

 دوسری جانب ایم ڈی واسا نے بھی شہریوں کی مطلوبہ طلب پوری نہ کر سکنے کا اعتراف کر لیا۔

سال قبل شروع کیا جانے والے منصوبے کا پہلا پلانٹ تو واسا سے سنبھل نہیں سکا۔ اب ایک اور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔