Thursday, March 28, 2024

وارڈن کے چالانوں سے دلبرداشتہ ڈرائیورنے چاند گاڑی کو آگ لگادی

وارڈن کے چالانوں سے دلبرداشتہ ڈرائیورنے چاند گاڑی کو آگ لگادی
October 19, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں چا ند گا ڑی ڈرائیور نے ٹر یفک وارڈن کی جا نب سے نا جا ئز چا لا ن کئے جا نے پر چا ند گا ڑی کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کےمطابق گکھڑ کا رہا ئشی چا ند گا ڑی ڈرائیور جی ٹی روڈ سیا لکو ٹی دروازہ کے قریب سواریاں بٹھا نے کیلئے کھڑا تھاکہ اس دوران ڈیو ٹی پر مو جو د ٹریفک وارڈن نے اس کا چا لا ن کر نے کیلئے روکا ۔ ڈرائیورنے اپنی غریبی کے بڑے عذر پیش کیلئے لیکن وارڈن کو رحم نہ آیا اور چالان کر دیا جس پر ڈرائیورنے دلبرداشتہ ہوکر کو رکشے کو بھی آگ لگا دی ۔رکشے کو آگ لگنے کے باعث ٹر یفک جام ہو گئی تاہم واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر آگ کو بجھا یا لیکن غریب کی روزی کا اکلوتا سہارا اس وقت تک خاکستر ہوچکا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  چا ند گاڑی ڈرائیور ز نے مو قع پر جمع ہو کر شدید احتجاج کیا ۔