Friday, April 26, 2024

وارنٹ گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

وارنٹ گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
December 9, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈی جی نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے 17 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمدعلی شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاءنے معزز عدالت کے روبرو دلائل دیے۔ وکلاءنے دلائل دیے کہ ڈاکٹر عاصم کی نیب انکوائری میں گرفتاری غیرقانونی ہے۔ گرفتاری سے قبل نیب آرڈیننس سیکشن چوبیس کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔ وکلاءنے مزید دلائل دیے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اپنے خلاف زیرالتوا تمام انکوائریز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل سن کر ڈی جی نیب ودیگر فریقین سے سترہ دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم کےخلاف دہشت گردی سمیت کرپشن کے مقدمات میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔