Friday, April 26, 2024

وارنر پر قسمت کی دیوی مہربان، محمد موسیٰ کی نوبال وکٹ بچا گئی

وارنر پر قسمت کی دیوی مہربان، محمد موسیٰ کی نوبال وکٹ بچا گئی
November 30, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) نوبال کرو گے تو آﺅٹ کیسے کروگے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی ڈیوڈوارنر پر قسمت کی دیوی مہربان رہی ، محمد موسیٰ نوبال کی پاداش میں پہلی ٹیسٹ وکٹ سے محروم رہے۔ اس سے قبل بھی برسبین ٹیسٹ میں ڈیوڈوارنرکی وکٹ نسیم شاہ کی نوبال پر گری اور اب ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد موسیٰ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے تو وہ بھی نوبال قرار دی گئی۔ اس نوبال کا خمیازہ قومی ٹیم کو ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری کی صورت میں بھگتنا پڑی۔