Thursday, May 9, 2024

وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا،انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا،انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی
May 28, 2019
ساوتھمپٹن ( ویب ڈیسک )  عالمی کپ 2019 میں وارم اپ میچز جاری ہیں جہاں  آسٹریلیا نے سری لنکا اور انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی۔ ساوتھمپٹن کے روس بال کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے نے 53، دھننجیہ دی سلوا نے 43 جبکہ تھسیرا پریرا نے 27 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلے باز مضبوط آسٹریلوی گیند بازی کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز ہی بناسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 89، مچل مارش، 34، گلین میکسویل 36 جبکہ مارکس اسٹونس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسرا وارم اپ میچ لندن میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز انگلش بولرز کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔ محمد نبی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نور علی زدران نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔   انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلش بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو روٹ نے بھی 29 رنز سکور کیے۔