Monday, September 16, 2024

وادی کیلاش کو ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار نمائندگی کا حق مل گیا

وادی کیلاش کو ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار نمائندگی کا حق مل گیا
July 31, 2018
کیلاش ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار چترال کی وادی کیلاش کی اقلیتی برادری کوبھی خیبرپختونخوا اسمبلی میں  میں نمائندگی ملے گی ،  کیلاش سے تعلق رکھنے والے وزیرزادہ کہتے ہیں کیلاش کی ترقی کے لئے عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا، سیاحت کو فروغ دینا ان کی ترجیح اول ہے۔ کیلاش برادری سے تعلق رکھنے والا وزیرزادہ خیبرپختونخوا میں اقلیتی نشست پر علاقے کی نمائندگی کرے گا ، پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی نشست پر وزیرزادہ کی نامزدگی پرکیلاش میں جشن کا سماں تھا۔ وزیرزادہ کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف وادی کیلاش بلکہ ضلع چترال کی محرومیوں کےلئے آواز بلند کریں گے۔ کیلاش قبیلے سے نامزد اقلیتی ایم پی اے نےعلاقے کی پسماندگی کو ختم کرکے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔