Thursday, March 28, 2024

وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹیول جاری ہے

وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹیول جاری ہے
December 18, 2018
کیلاش( 92 نیوز) چترال کی خوبصورت وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹیول میں ایک اور تہوار کا اہتمام ہوا۔ کیلاش میں امن کی علامت کے طور پر منایا جانے والا ساوی لیک ہاری تہوار منایا گیا جس میں لڑکے اور لڑکیوں نے خوبصورت رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ ساوی لیک ہاری کے نام سے اس منفرد تہوار میں لڑکے خواتین کا اور لڑکیاں مردانہ  لباس پہن کر نہ صرف رقص کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے گیت گاتے ہیں۔ کیلاش قبیلے کی ان رسومات اور تہواروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی امڈ آئے ہیں ۔ خوبصورت تہواروں کا سلسلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔