Sunday, September 8, 2024

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ
March 10, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن قلات، خضدار، نوشکی، آواران، دالبندین، چاغی، خاران، زیارت اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پشنگوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو آئندہ تین دن تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔