Thursday, April 25, 2024

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 22افراد کی تلاش جاری

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 22افراد کی تلاش جاری
July 17, 2019
مظفر آباد ( 92 نیوز) وادی نیلم  کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 22 افراد کی تلاش جاری  ہے ۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 22 افراد کی تلاش جاری  ہے جب کہ علاقے میں  متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن ،خیمے اور ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ، علاقے کی سڑک بحال کردی گئی  جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام ٹھیک کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کیلئے کوئی کیمپ قائم کرنے کے بجائے علاقے میں ہی امداد فراہم کی جا رہی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کی تلاش کیلئے نیلم سے کوہالہ تک ٹیموں کی تلاش جاری ہے، سرچ آپریشن میں پولیس، ریسکیو   سمیت دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ  دو سو متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے کمبل، خیمے، راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے ، لیسوا جانیوالی سڑک چھوٹی گاڑیوں کیلئے جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے،  لکڑیاں پکڑتے ہوئے دریا میں بہہ جانیوالے پانچ میں سے تین افراد کی لاشیں گزشتہ روز ملی تھیں۔