Sunday, May 5, 2024

وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا،25سے زائد سیاح نالہ میں گر گئے،5لاشیں نکال لیں

وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا،25سے زائد سیاح نالہ میں گر گئے،5لاشیں نکال لیں
May 13, 2018
آزادکشمیر( 92 نیوز) آزاد کشمیر میں سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس سے 25 سے زائد سیاح نالہ جاگراں میں گر گئے ۔پانچ لاشیں نکال لی گئیں جب کہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا، باقیوں کی تلاش جاری ہے ، حادثےکا شکار ہونےو الے طلبا کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے ۔ وادی نیلم میں سیاحت کیلئے جانیوالے افراد اس وقت حادثہ کا شکار ہوئے جب طلبہ سیلفیاں بنانے کیلئے جاگراں نالے کے کنڈل شاہی پل پر چڑھے تو پل وزن برداشت نہ کر سکا اور بنیاد سے اکھڑ کرنالے میں گرگیا۔ پل پر موجود 25 افراد بھی پانی میں گرکر بہہ گئےجن میں سے6افراد کو زندہ تو 5 کی نعشیں نکالی گئی ہیں،حکام کے مطابق 15افراد تاحال لاپتہ ہیں پاک فوج کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں ،مرنے والے طلبا کا تعلق فیصل آباد کے میڈیکل کالج سے بتایا گیا ہے ۔ حادثے کا شکار ہونیوالوں میں ساہیوال اور لاہور کے نجی کالجوں کے طالب علم بھی شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے مظفر آباد میں حادثے کے متعلق معلومات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہےجبکہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں ۔