Thursday, April 25, 2024

وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق

وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق
February 22, 2019
 آزاد کشمیر (92 نیوز) وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق برفانی تودہ رات کے وقت گرا،۔ دو مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔ گلگت کے علاقے دیامر ہڈور کے مقام پر برفانی تودہ گر گیا۔ مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ شاہراہ قراقرم راولپنڈی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہو گئی۔ طوفانی بارشوں اور برفباری کے آفڑشاکس  جاری ہیں۔ مکان کی چھت اور برفانی تودہ گرنے سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ لودھراں کی بستی سردارووالی میں بارش کے باعث  گھر کی کمزور چھت زمین پر آگری۔ ،ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں، بیٹا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ طوفانی بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں مچائی۔ متاثرہ علاقوں  میں ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ مکینوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے جبکہ مکانوں اور سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔