Friday, March 29, 2024

وادی نیلم میں برساتی نالے میں طغیانی ، 22افراد بہہ کر جاں بحق

وادی نیلم میں برساتی نالے میں طغیانی ، 22افراد بہہ کر جاں بحق
July 15, 2019
مظفر آباد(92 نیوز ) وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی سے  22افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے ۔ ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے مظفر آباد نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تبلیغی جماعت کے کچھ افراد کے لا پتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے مظفر آباد  کے مطابق رات 12 بجے لیسوا کے مقام پر کلاؤڈ برسٹ ہوا ، دو گھر اپنے مکینوں سمیت آسمانی بجلی کا شکار ہوئے ، مساجد بھی کلاؤڈ برسٹ کی لپیٹ میں آئیں ، ایک مسجد میں تبلیغی جماعت کے کچھ لوگوں کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے ۔ https://www.youtube.com/watch?v=kU4R4088InY ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ مظفرآباد کلاؤڈ برسٹ واقعہ میں لاپتہ افراد کی تعداد کا تعین اور تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے  ۔ دوسری جانب  مسر ڈونگا کس میں جیپ دریائے نیلم میں گر گئی ، حادثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔ پولیس کے مطابقحادثے کا شکار جیپ میں بچی سمیت 6 افراد سوار تھے۔