Tuesday, April 16, 2024

وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا
January 21, 2020
مظفر آباد ( 92 نیوز) برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں ،و ادی نیلم کے بالائی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے ریسیو اینڈ ریلیف آپریشن بھی روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں برفباری کی وجہ سےزمینی راستہ بحال کرنے کے لئے کام کرنے والی محکمہ شاہرات کی مشینری موسم صاف ہونے تک کام نہیں کر سکے گی  ۔  وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ایک ہفتے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود بحال نہیں ہو سکا، بالائی وادی  میں ہزاروں افراد محصور ہیں ،  علاقے میں خوارک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ایکسین شاہرات ماجد اعوان کا کہنا تھا کہ  اگر موسم نے ساتھ دیا تو تین روز تک وادی نیلم کیل تک  شاہراہ صاف کر دیں گے ، وادی لیپہ کا نصف سے زائد راستہ بحال ہو چکا تھا تاہم  مشینری کو برفباری کی وجہ سے پیچھے ہٹا دیاگیا ہے ، تازہ برفباری کی وجہ سے پھر شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ ادھر مظفر آباد  سمیت آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو چک اہے ،  مظفرآباد شہر میں بارش جبکہ گرد و نواح کے پہاڑوں پر برفباری  ہو رہی ہے ،  وادی گریس بالائی وادی نیلم کیل  شاردہ میں برفباری   ہے ،  وادی شونٹھر ، وادی جاگران اور وادی سرگن میں بھی  برفباری ہے ۔ ضلع ہٹیاں ،بالا چکار  ،چکوٹھی ضلع باغ  میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری  ہے ،  ضلع سدھنوتی پلندری ، ضلع پونچھ کے علاقوں راولاکوٹ جنڈالی عباسپور ہجیرہ میں بھی بارش اور بلند علاقوں میں  ہلکی برفباری ہو رہی ہے ۔