Sunday, May 12, 2024

وادی نیلم میں آج پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا

وادی نیلم میں آج پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا
January 28, 2020
مظفر آباد ( 92 نیوز) مظفرآباد  آزاد کشمیر میں   ابر آلود یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جب کہ  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، وادی لیپہ نیلم گریس ویلی  میں آج سے دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ وادی لیپہ بلائی نیلم ویلی کا زمینی رابطہ دارالحکومت سے 25 دن کے بعدبحال ہوا  ، شدید برفباری کے  باعث دوبارہ بند ہونے  کا امکان  ہے  ۔ ادھر مظفرآباد  متاثرہ علاقوں میں  عوام کی مشکلات  بڑھ گئی۔ مظفرآباد  وادی لیپہ بلائی نیلم بھیڈی گریس ویلی میں  برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،  برفباری سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہے جب کہ  پہاڑوں پر تازہ برفباری  شروع ہونے سے سیاحوں نے  سیاحتی مقامات کا رخ  کر لیا۔