Monday, May 6, 2024

وادی مہران میں گیس کا بحران ، عوام شدید مشکلات کا شکار

وادی مہران میں گیس کا بحران ، عوام شدید مشکلات کا شکار
January 9, 2019
وادی مہران ( 92 نیوز) وادی مہران میں گیس کے بحران نے سر اٹھا لیا جس سے  وادی کے باسی شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔  60 فیصد صنعتوں کا پہیہ رک گیا جب کہ سرمایہ کاروں کے  اربوں روپے ڈوب گئے ، سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی ترسیل معطل کی جاچکی ہے۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%db%92-%da%a9%d9%85%d8%b1%d8%b4%d9%84-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b5%d9%86%d8%b9%d8%aa%db%8c-%da%af%db%8c%d8%b3-%da%a9%d9%86%da%a9%d8%b4%d9%86-%d9%be/ ایس ایس جی سی کی غفلت کا خمیازہ صارفین بھگتنے پر مجبور ہیں ،کراچی سمیت وادی مہران کا چپہ چپہ گیس بحران سے شدید متاثر ہے ،  ساٹھ فیصد صنعتوں کی بندش سے مزدوروں کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%b5%d9%86%d8%b9%d8%aa%db%8c-%d8%b4%d8%b9%d8%a8%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%da%af%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%81%d9%86%da%af%db%8c%d8%8c-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af/ ایس ایس جی سی نے رہی سہی کثر پوری کرتے ہوئے سونے پر سہاگے کا کام کیا  اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل معطل کردی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بحران سے جہاں کھانے پکانے کے مسائل ہیں وہیں صنعتوں  کی بندش کے باعث  معاشی مسائل کا بھی بری طرح سامنا ہے ۔ ایس ایس جی سی شیڈول کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو دس جنوری کی صبح آٹھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔