Tuesday, May 14, 2024

وادی سوات کے پرفضا مقام گبین جبہ میں کلچرل میلہ سجا تو علاقے کی رنگینیاں بڑھ گئیں

وادی سوات کے پرفضا مقام گبین جبہ میں کلچرل میلہ سجا تو علاقے کی رنگینیاں بڑھ گئیں
February 28, 2021

سوات (92 نیوز) وادی سوات کے پرفضا مقام گبین جبہ میں کلچرل میلہ سجا تو علاقے کی رنگینیاں بڑھ گئیں۔ برفباری کے بعد وادی کا حسن ایک بار پھر دوبالا ہو گیا۔

قدرتی حسن سے مالا مال گبین جبہ میں جہاں اسنو اسکیئنگ ، جوڈو اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے وہاں کلچرل میلے کو بھی سیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔

مالم جبہ اور کالام کے بعد گبین جبہ سوات کا وہ پر فضا مقام ہے جہاں قدرت کی رعنائیوں کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے ۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے اس خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحوں کو تمام تر سہولیات مہیا کر دی ہیں۔