Friday, April 19, 2024

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، 5دہشت گرد ہلاک

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، 5دہشت گرد ہلاک
April 19, 2015
وادی تیراہ(ویب ڈیسک)وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران  پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئےخیبر ایجنسی میں وادی تیرہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ وادی تیراہ میں سکیورٹی  فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف خیبر ٹو آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے دوران اب تک متعدد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں ۔ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ فورسز نے علاقے میں ان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔ زخمی سکیورٹی افسران کو پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔