Friday, May 3, 2024

واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا
May 5, 2019
کارڈف (92 نیوز) کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے برطانیہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ برطانیہ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے جب کہ امام الحق اور محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکور بورڈ کر بڑا ٹوٹل سجانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گی سرفراز الیون نے نظریں ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر نظریں جما لیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا کھلاڑی فارم میں ہیں، پریکٹس میچز جیتنے سے ٹیم کا مورال ہائی ہے۔دوسری طرف آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت برقرار ہے۔ شاہین ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سال کی نمبر ون ٹیم قرار پائے۔ دنیا بھر کی 80 ٹیموں میں پاکستان نے پہلا نمبر حاصل کیا۔پچھلے دو سال میں قومی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی میں پرفارمنس شاندار رہی۔ مسلسل گیارہ  ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گرین شرٹس نے دو سال میں صرف ایک ٹی ٹوینٹی سریز ہاری۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی ٹیم دوسرے جبکہ پاکستان ایک روزہ  رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔