Saturday, April 20, 2024

واحد ٹی 20 میں شاہینوں نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

واحد ٹی 20 میں شاہینوں نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
September 8, 2016
مانچسٹر (ویب ڈیسک) پاکستان نے دورہ انگلینڈ کا اختتام شاندار فتح کے ساتھ کیا۔ واحد ٹی ٹوینٹی میں شاہینوں نے انگلش ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے نو وکٹوں سے شکست دی۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی مقابلے میں شاہینوں نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کر کے روایتی رنگ بھر دیا۔ گرین شرٹس نے گوروں کو نو وکٹوں سے چت کیا۔ انگلینڈ کے ایک سو چھتیس رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ شرجیل خان نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے انسٹھ رنز صرف چھتیس گیندوں پر بنائے۔ شرجیل کا بھرپور ساتھ دیا خالد لطیف نے۔ انہوں نے بیالیس گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے انسٹھ رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ بابر اعظیم نے گیارہ گیندوں پر پندرہ رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتیس رنز بنائے۔ ایلکس ہیلز سینتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جیسن روئے اکیس‘ جوز بٹلر سولہ‘ این مورگن چودہ‘ ڈیویڈ ویلی بارہ رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ معین علی نے تیرہ رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عماد وسیم نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاندار تین وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض مین آف دی میچ قرار پائے۔