Sunday, May 12, 2024

واحد بوٹینیکل گارڈن ویران ہوگیا

واحد بوٹینیکل گارڈن ویران ہوگیا
November 18, 2019
نوشہرہ ( 92 نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقہ نوشہرہ میں کروڑوں روپے مالیت سے بننے والا پاکستان کا واحد بوٹینیکل گارڈن حکومت کی عدم توجہ کے باعث ویران ہوتا جارہا ہے، گارڈن میں قیمتی اور نایاب پودے خشک ہونے لگے جبکہ  گارڈن کی عمارت خستہ حال ہوگئی ہے۔ جنگل کا منظر پیش کرتا  اکستان کا واحد بوٹینیکل گارڈن نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل میں 2004 کو قائم کیا گیا ، پشاور یونیورسٹی نے کروڑوں روپے کی مالیت سے اس گارڈن میں قیمتی اور نایاب پودے لگائے،یوں یہ نہ صرف پودوں کا مطالعہ کرنے والوں کے لئے ریسرچ کا ذریعہ بن گیا بلکہ عام لوگوں کے تفریح کا مرکز بھی بن گیا ۔ پشاور یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات ماسٹر،ایم فل اور پی ایچ ڈی ریسرچ کے لئے اسی گارڈن سے استفادہ کرتے تھے   مگر ساق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 500 کنال اراضی پر پھیلے اس گارڈن کی 99 سال کی لیزختم کر دی اور اسے نوشہرہ کی ضلعی حکومت کے حوالے کر دیا ۔ بعد میں پشاور ہائی کورٹ نے اسے واپس پشاور یونیورسٹی کے حوالے کرنےکا حکم تو دے دیا مگر اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ نایاب پودوں کے اس گارڈن  کی حالت  پشاور یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خراب ہوتی جارہی ہے اور قیمتی پودے خشک ہونے لگے ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یہاں ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ بھی بنایا مگر یونیورسٹی بن سکی اور نہ ہی بوٹانیکل گارڈن اپنی اصلی حالت میں رہ سکا ۔