Thursday, March 28, 2024

واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی
April 23, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔ احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ نواز شریف، مریم نواز اور کپيٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ خواجہ حارث سپریم کورٹ کی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور معان وکیل عائشہ حامد نے بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان لینے کی ہدایات ملیں ہیں، خواجہ حارث دن دو بجے عدالت پیش ہونگے۔ نیب پراسکیوٹر سردارظفر عباسی نے استدعا کی کہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ عدالت میں موجود ہیں، معاون وکیل انکا بیان لیں۔ معاون وکیل عائشہ حامد نے اعتراض کیا، کہا کہ مجھے صرف واجد ضیاء پر جرح اور بیان لینے کی ہدایات ملیں ہیں، ظاہر شاہ سے خواجہ حارث ہی ڈیل کریں گے۔ جج نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ واجد ضیاء کہاں ہیں ،. سردار مظفر نے بتایا کہ وہ آج عدالت سے غیر حاضر ہیں۔ معاون وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ  ایسے کہیں کہ آپکا گواہ موجود نہیں، عدالت کا وقت ضائع نہ کریں، ہم اپنی بات پر قائم ہیں، آپ نے لگتا زہن بدل لیا ہے۔واجد ضیاء کی عدم پیشی کی وجہ سے عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں لندن فیلٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے لندن فلیٹس کی آفیشل رجسٹرڈ کاپیاں عدالت میں پیش کردیں اور کہا کہ ریفرنس میں نئے دستاویزات ملی ہیں ۔ گواہ ظاہر شاہ پر خواجہ حارث نے جرح مکمل  کر لی جب کہ کل  مریم نواز کے وکیل جرح کرینگے ، نیب ریفرنسز کی سماعت کل 11:30 بجے تک ملتوی  کردی گئی۔ احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ،نواز شریف، مریم نواز اور کپيٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے  عدالت میں لندن فلیٹس کی آفیشل رجسٹرڈ کاپیاں عدالت میں پیش  کیں ،فلیٹس کے پانی کے بل بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔ نیب کے گواہ ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے خواجہ حارث کی جرح  کےدوران بتایا کہ لندن فلیٹس ریفرنس میں نئی دستاویزات ملی ہیں۔ یو کے ہائی کمیشن کے نمائندے عثمان احمد کے ذریعے دستاویزات موصول ہوئیں۔ انھوں نے بتایا کہ اوریجنل دستاویزات ان کے پاس تھیں جبکہ تفتیشی افسر کو دستاویزات کی نقول فراہم کی تھیں۔ یہ خطوط جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم ٹین میں موجود ہیں۔ جرح کے دوران خواجہ حارث کے سوال پرڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفرعباسی میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔خواجہ حارث نے یہ کہتے ہوئے کہ آپ فیئر ٹرائل اور انصاف کی دھجیاں اڑا رہے ہیں  ،قلم روسٹرم پر رکھ کر جرح روک دی۔