Friday, April 19, 2024

واجبات کی عدم ادائیگی، ترکمانستان نے ایران کو گیس کی سپلائی روک دی

واجبات کی عدم ادائیگی، ترکمانستان نے ایران کو گیس کی سپلائی روک دی
January 3, 2017

اشک آباد (ویب ڈیسک) ترکمانستان اور ایران کے درمیان گیس کی سپلائی کا تنازع حل نہ ہوسکا، واجبات کی عدم ادائیگی پر ترکمانستان نے ایران کو گیس کی برآمد روک دی۔ ایرانی نیشنل گیس کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمانستان نے ایران کو گیس کی برآمد روک دی ہے۔

ترکمانستان نے ایران سے گیس کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ادائیگی کا طریقہ کار اور واجبات کی رقم کا تعین نہ ہوسکا جس پر ترکمانستان نے ایران کو گیس کی برآمد بند کر دی۔