Saturday, May 18, 2024

واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال

واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال
November 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی اائی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔ پی ایس او نے واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی پر ایندھن دینے کی حامی بھرلی ۔
پی ایس او نے 15 ارب 60کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی جس سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
اب پی آئی اےنے پی ایس او کو جلد واجبات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔