Tuesday, April 16, 2024

وائی فائی کے مقابلے 100 گنا زیادہ تیز چلنے والی لائی فائی ٹیکنالوجی آ گئی

وائی فائی کے مقابلے 100 گنا زیادہ تیز چلنے والی لائی فائی ٹیکنالوجی آ گئی
November 29, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سائنسی دنیا میں تیزرفتار ترقی حیران کن تو ہے ہی مگر اس نے انسانی زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ نت نئی ایجادات سے روزمرہ زندگی میں تبدیلی کا اعتراف ہر انسان کرتا ہے اور اگر وہی ایجاد پچھلی ٹیکنالوجی سے استعمال میں زیادہ سہل ہو تو مزہ دوچند ہو جاتا ہے۔ جی ہاں سائنس کی دنیا میں ایک اور حیران کن چیز کا اضافہ ہو گیا ہے اور اب ڈیٹا کی منتقلی کے لیے ایسی ٹیکنالوجی آ چکی ہے جو وائی فائی کے مقابلے 100 گنا تیز ہوگی اور جس میں ریڈیو ویوز کی جگہ روشنی کا استعمال ہو گا۔ لائی فائی نامی اس ٹیکنالوجی کا تجربہ رواں ہفتے ایسٹونیا کے شہر ٹالن میں کیا گیا۔ لائی فائی سے وائی فائی کے مقابلے آپ 100 گنا تیز انٹرنیٹ چلا سکتے ہیں اور اس کی رفتار ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ تک ہو سکتی ہے۔