Sunday, May 12, 2024

وائٹ ہاؤس کےلان میں 141 ویں ایسٹر ایگ رول تقریب منعقد کی گئی

وائٹ ہاؤس کےلان میں 141 ویں ایسٹر ایگ رول تقریب منعقد کی گئی
April 23, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز) وائٹ ہاؤس کےلان میں 141 ویں ایسٹر ایگ رول تقریب منعقد کی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے سامنے انڈے رول کئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریب میں  شرکت کرنے والے بچوں نے ایسٹر کے بہترین لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بچوں سے ہاتھ ملائے، تصویریں بنوائیں اوران کے ساتھ گھل مل گئے۔

میلانیا ٹرمپ نے بچوں کو کہانی پڑھ کر سنائی اور بچوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے سامنے انڈے رول کیے۔

 وائٹ ہاؤس میں ایگ رول تقریب کا آغاز 1878 میں صدر ردرفرتھ بی ہائس کے دور میں ہوا۔