Tuesday, April 16, 2024

وائٹ ہاؤس کے قریب بیگ پھینکنے والا شخص گرفتار

وائٹ ہاؤس کے قریب بیگ پھینکنے والا شخص گرفتار
June 20, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) سکیورٹی ایجنسیوں نے وائٹ ہاؤس  کے قریب بیگ پھینکنے والے ایک شخص  کو گرفتار کر لیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  واشنگٹن میں مشکوک شخص نے بیگ پھینک کر وائٹ ہاوس کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سکیورٹی ایجنسیوں کےحکام نے مشکوک شخص کوحراست  میں لے لیا اور تھوڑی دیر کیلئے وائٹ ہاؤس کو گھیرے میں لےلیا۔ بیگ کی جانچ پڑتال کے بعد وائٹ ہاؤس کے ارد گرد راستوں کو کھول دیا گیا۔ ایجنسیوں نے مشکوک شخص کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا۔