Saturday, April 20, 2024

وائٹ ہاؤس کے باہر وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پرجوش مناظر

وائٹ ہاؤس کے باہر وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پرجوش مناظر
July 23, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی آمد پر وائٹ ہاؤس  کے باہر انتہائی پرجوش مناظر دیکھنے کو ملے،پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجود تھی، اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ عمران خان کی آمد پر نوجوانوں،بزرگوں اور بچوں نے والہانہ استقبال کیا،اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی،پاکستانیوں نے جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،ڈھول کی تھاپ پر رقص کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وزیراعظم بننے کے تقریباً ایک سال بعد عمران خان کے دورہ امریکا پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان انتہائی زیادہ پرجوش نظر آئے،امریکا میں موجود پاکستانیوں کی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ۔