Saturday, April 20, 2024

وائٹ ہاؤس نے صحافی جم اکوسٹا کا عارضی پاس بحال کر دیا

وائٹ ہاؤس نے صحافی جم اکوسٹا کا عارضی پاس بحال کر دیا
November 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس نے صحافی جم اکوسٹا کا عارضی پاس مکمل طور پر بحال کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سار اسینڈرز کا کہنا تھا کہ جم اکوسٹا پر صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی برقرار نہیں رہی اور انکا پریس کارڈ بحال کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران سوال پر ناراض ہوکر  سی این این کے سینئر رپورٹر جم اکوسٹا کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ واشنگٹن کی مقامی عدالت نےجم اکوسٹا پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ادھر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف دائر مقدمہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔