Wednesday, April 24, 2024

وائٹ ہاؤس نے ایران پر حملے کے اختیارات سے متعلق پینٹاگون سے رابطہ کرلیا

وائٹ ہاؤس نے ایران پر حملے کے اختیارات سے متعلق پینٹاگون سے رابطہ کرلیا
January 14, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) وائٹ ہاؤس نے   ایران پر حملے کے اختیارات کے حوالے سے پینٹا گون سے رابطہ کیا ، جس پر پینٹاگون حکام نے وائٹ ہاؤس کو تمام اختیارات سے آگاہ کردیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب مارٹر گولے برسائے ہیں، حملے کے نتیجے میں امریکا نے  ایران کیخلاف کارروائی کرنے پر غورشروع کردیا ۔ دوسری جانب ايران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر تہران حکومت نے پولینڈ کےسینئر سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ تہران حکومت اس بات پر نالاں ہے کہ پولينڈ ايک ايسی عالمی کانفرنس کا شريک ميزبان ملک ہے  جس ميں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص ايران پر بات چيت ہو گی۔ ايرانی وزارت خارجہ کے مطابق يہ ايک اشتعال انگيز قدم ہے۔ دوسری جانب خليجی ممالک کے دورے پر امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ہفتے کو يہ اعلان کيا تھا کہ امريکا تیرہ اور چودہ فروری کو پولينڈ ميں ايک عالمی کانفرنس کی ميزبانی کرے گا، جس کا مقصد ايران کے خلاف ايک متحدہ محاذ کھڑا کرنا ہے۔