Friday, April 26, 2024

وائٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش: امریکی سیکرٹ سروس کو نئے سکینڈل کا سامنا

وائٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش: امریکی سیکرٹ سروس کو نئے سکینڈل کا سامنا
March 13, 2015
واشنگٹن(ویب ڈیسک)وائٹ ہاوس میں گھسنےکی کوشش امریکی سیکرٹ ایجنسی کو نئے سکینڈل کا سامنا پڑ گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق خفیہ ادارے کے دو اہم اہلکاروں کے خلاف تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ رات گئے تک جاری رہنے والی ایک محفل میں شرکت کے بعد  سرکاری گاڑی میں سوار ان حضرات نے کار وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی حصار سے ٹکرا دی۔ مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کے حکام وائٹ ہاؤس کے نزدیک برآمد ہونے والی مشتبہ گٹھڑی کے بارے میں چھان بین کر رہے ہیں۔ افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نے بند داخلی راستے سےاندر آنے کی کوشش کی۔ وقوعہ پر تعینات افسران ان ایجنٹس کو گرفتار کرکے طبی معائنہ کرنا چاہتے تھے لیکن سپروائزر نے دونوں کو چھوڑنے کے احکامات دیئے۔ ایک ایجنٹ کی شناخت صدر اوباما کی ذاتی سکیورٹی سے وابستہ کمان کے نمبر دو رینک کے اہلکار کے طور پر کی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی کر رہی ہے جو اس خفیہ ادارے کی نگرانی کے فرائض انجام دیتی ہے۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر بدانتظامی ثابت ہوجاتی ہے تو کارروائی کی جائے گی۔