Sunday, September 8, 2024

وائٹ ہاؤس میں پہلے خواجہ سرا کا بطور ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ تقرر

وائٹ ہاؤس میں پہلے خواجہ سرا کا بطور ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ تقرر
August 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں پہلے خواجہ سرا کو ملازمت دی گئی ہے۔ رافی فریڈمین گورسپان ریکروٹمنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گی۔ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کسی مخنس کو ملزمت دی گئی ہے۔ رافی فریڈمین گورسپان کا تقرر صدر اوباما نے کیا وہ اس سے پہلے نیشنل سنٹر فار ٹرانس جینڈر ایکویلٹی میں پالیسی ایڈوائزر رہ چکی ہیں۔ نیشنل سنٹر فار ٹرانس جینڈر ایکوئلٹی نے رافی فریڈمین کے تقرر کا خیرمقدم کیا ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع ٹرانس جینڈر مرد وخواتین کے فوج میں ملازمت پر پابندی کی پالیسی میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔