Friday, May 17, 2024

وائٹ ہاؤس میں پبلک دوروں پر تصاویر بنانے کی چالیس سالہ پابندی ختم، اعلان امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ویڈیو پیغام میں کیا

وائٹ ہاؤس میں پبلک دوروں پر تصاویر بنانے کی چالیس سالہ پابندی ختم، اعلان امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ویڈیو پیغام میں کیا
July 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے وائٹ ہاؤس میں عوامی دوروں کے موقع پر تصاویر بنانے کی چالیس سالہ پابندی ختم کر دی ہے۔ امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ویڈیو کے ذریعے پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ امریکی انتظامیہ کے اس فیصلے کا سیاحوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور وہ اس فیصلے پر انتہائی خوش ہیں۔ ویڈیو پیغام میں مشعل اوباما نے نو فوٹو سائن والا پلے کارڈ پھاڑتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی اب مزید برقرار نہیں رہے گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کچھ خاص قسم کے کیمرے، سیلفی اسٹک اور ٹیبلٹس پر تاحال پابندی عائد ہے جبکہ فون کیمرے اور کمپیکٹ اسٹل کیمرے جن کے لینز تین انچ سے بڑے نہ ہوں ان کے ساتھ تصاویر بنانے کی اجازت ہو گی۔