Wednesday, April 24, 2024

وائٹ ہائوس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا شخص وائٹ ہائوس سے دور رہنے کی شرط پر رہا

وائٹ ہائوس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا شخص وائٹ ہائوس سے دور رہنے کی شرط پر رہا
April 22, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے شخص کو مقامی عدالت نے صدارتی ہاؤس سے دور رہنے کی شرط پر رہا کر دیا۔ ملزم نے عدالت سے مجرم نہ ٹھہرانے کی استدعا کی تھی۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے چوون سالہ  جیروم ہنٹ کو جنگلا پھلانگ کر وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ پیر کے روز جیروم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کے وکیل نے مجسٹریٹ سے استدعا کی کہ اس کے موکل کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے۔ عدالت  نے کہا کہ وہ الیکٹرانک مانیٹر پہنتے ہیں اوروائٹ ہاؤس سے دوررہنے کی شرط پر اسے رہا کر دیا۔ رہائی کے بعد صحافیوں نے جیروم سے پوچھا کہ کیا  وہ وائٹ ہاؤس میں نقصان پہنچانے کی غرض سے داخل ہوا تھا جس پراس نے نفی میں جواب دیا۔