Thursday, March 28, 2024

وائٹ کالر کرائمز کی انویسٹی گیشن بڑا چیلنج ہے، چیئرمین نیب

وائٹ کالر کرائمز کی انویسٹی گیشن بڑا چیلنج ہے، چیئرمین نیب
December 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے وائٹ کالر کرائمز کی انویسٹی گیشن بڑا چیلنج ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسز کے کیسز ایف بی آر کو بھجوا دئیے تھے۔

 نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ 4 برس میں نیب کے 1194 ملزمان کو معزز احتساب عدالتوں نے سزا سنائی۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 821 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر برآمد کیے۔