Friday, April 19, 2024

وائن شاپس کیس: حکومت کو قانون سازی کیلئے چار ہفتے کی مہلت

وائن شاپس کیس: حکومت کو قانون سازی کیلئے چار ہفتے کی مہلت
November 22, 2016

کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شراب کی فروخت سے متعلق قانون سازی کے لیے حکومت کو چار ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شراب خانوں پرپابندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ شراب کی فروخت کے معاملے پرتمام مذاہب کے پیشواوں کو بلا کر قانون سازی کے لیے مشاورت کی جائے اور ضبط شدہ شراب کی فروخت روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کوہدایت کی کہ وہ شراب خانوں کی تفصیلات تیارکرنے کے لیے ڈی جی ایکسائز سے تعاون کریں۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر تمام شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اس معاملے پر غیرمسلم اسکالرز سے مشاورت کر کے نیا قانون بنایا جا رہا ہے۔